”شرجیل خان اپنی انا سے باہر نکلیں اور۔۔۔“ عامر سہیل نے بہترین مشورہ دیدیا

”شرجیل خان اپنی انا سے باہر نکلیں اور۔۔۔“ عامر سہیل نے بہترین مشورہ دیدیا
”شرجیل خان اپنی انا سے باہر نکلیں اور۔۔۔“ عامر سہیل نے بہترین مشورہ دیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان عامر سہیل نے شرجیل خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی انا سے باہر نکلیں اور ٹیم پلیئر بنیں اور ہمیں یہ قبول کرنا ہو گا کہ جس طرح کی کرکٹ شرجیل خان کھیلتے ہیں، مستقل مزاجی کو ان کیساتھ منسلک نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق عامر سہیل نے کہا کہ”اگر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرجیل خان کی کارکردگی کی بات کی جائے تو میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ اچھی اور بری کارکردگی دکھاتے ہی نظر آئے اور آپ مستقل مزاجی کو شرجیل خان کیساتھ منسلک نہیں کر سکتے، اور میرے خیال سے ہمیں یہ قبول کر لینا چاہئے کہ وہ ایسے ہی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ لیکن ہمیں شرجیل خان کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم اس سے کیا چاہتے ہیں، اور ایسا ہرگز نہیں کہ وہ ہر گیند کو باﺅنڈری کے باہر پھینکیں۔ انہیں اپنی انا سے باہر نکلتے ہوئے یہ سوچنا ہو گا کہ ٹیم کو ان سے کیا چاہئے۔ اگر وہ یہ سب کچھ کر سکتے ہیں تو پھر انہیں قومی ٹیم میں واپس شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔“

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے بعد شرجیل خان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شرجیل خان ابھی قومی ٹیم میں واپسی کیلئے تیار نہیں ہیں اور انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا ہو گا جبکہ محمد حفیظ بھی دبے الفاظ میں ان کی مخالفت کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update