”سیاست کو چھوڑو ،گھرجا کر بیٹھ جاو ،ہزاروں لوگ مررہے ہیں ،حکومت بتا نہیں رہی“وزیراعظم کے معاون خصوصی کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی

”سیاست کو چھوڑو ،گھرجا کر بیٹھ جاو ،ہزاروں لوگ مررہے ہیں ،حکومت بتا نہیں ...
”سیاست کو چھوڑو ،گھرجا کر بیٹھ جاو ،ہزاروں لوگ مررہے ہیں ،حکومت بتا نہیں رہی“وزیراعظم کے معاون خصوصی کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی ہے جس میں وہ پنجابی زبان میں اپنے دوست کو کرونا وائرس کے خطرے سے خوفزدہ کر رہے ہیں اور محتاط رہنے کی ہدایات کر رہے ہیں ۔آڈیو کال میں ندیم افضل چن نے مختار نامی اپنے دوست کو پنجابی زبان میں گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ بہت سنجیدہ مرض پھیل رہا ہے ،سیاست کو چھوڑو اور حافظ آباد اپنے گھر جا کر بیٹھ جاواوراپنے بچوں کو بھی گھر میں بند کرلو ،ہزاروں لوگ مر رہے ہیں ،حکومت بتا نہیں رہی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کی اس آڈیو کال پر لوگوں نے تنقید بھی کی جس پر معروف اینکر پرسن اجمل جامی نے ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن کی کال ٹیپ میں کچھ بھی غلط نہیں ہے ،اگر وہ مختارے کو کوئی بات سمجھائیں گے تو انگلش زبان کے بجائے مقامی زبان کا ہی سہارا لیں گے اور خوفزدہ کرنے کے لیے بہت سی باتیں بھی کریں گے ۔

مزید : قومی