کورونا کے خلاف جنگ ،آصف زرداری نے عوام کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ وزیر اعظم بھی مسکرا اٹھیں گے

کورونا کے خلاف جنگ ،آصف زرداری نے عوام کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ وزیر ...
کورونا کے خلاف جنگ ،آصف زرداری نے عوام کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ وزیر اعظم بھی مسکرا اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کےلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانیے پرمکمل عمل کیا جائے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ ہے کہ ہم سب نے مل کر کرونا کو ختم کرنا ہے،عوام کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم صوبے کےعوام کےتحفظ کے لئےموثراوربھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے۔ آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرونا وائرس کی مذاحمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیا،پوری قوم اسامہ ریاض کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو انتہائی ثابت قدمی، حوصلے سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ آصف علی زرداری نے پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں اور افسران کی خدمات کی بھی تعریف کی جو کرونا وباء کو روکنے کے لئے دن رات اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔