سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹس پر مزیدپابندیاں عائد کر دیں، سرکلر بھی جاری مگر کیا نئی ہدایات دی گئی ہیں؟ جانئے اور محفوظ رہیے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹس پر مزیدپابندیاں عائد کر دیں، سرکلر بھی ...
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹس پر مزیدپابندیاں عائد کر دیں، سرکلر بھی جاری مگر کیا نئی ہدایات دی گئی ہیں؟ جانئے اور محفوظ رہیے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کے باعث ائیرپورٹس پر مزید پابندی عائد کر دی ہیں اور اس حوالے سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں واضح کر دیا گیا ہے کہ تمام اجلاس ویڈیو کانفرنس کی صورت میں ہوں گے اور غیر دفتری امور کیلئے ائیرپورٹ آنے والے وزیٹرز کے ائیرپورٹ آنے پر بھی پابندی ہو گی۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اشد ضرورت کے علاوہ وزیٹرز بھی ائیرپورٹ پر دفتری امور کیلئے نہیں آ سکیں گے جبکہ مصافحہ اورگلے لگ کر ملنے پرسخت پابندی کے علاوہ سی اے اے ہیڈکوارٹرزمیں کیفے ٹیریا میں کھانا کھانے پربھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید : قومی