سندھ کے لاک ڈاون میں مزیدسختی ،راشن کی دکانیں بھی بندرہیں گی

سندھ کے لاک ڈاون میں مزیدسختی ،راشن کی دکانیں بھی بندرہیں گی
سندھ کے لاک ڈاون میں مزیدسختی ،راشن کی دکانیں بھی بندرہیں گی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاون کو مزید موثر کرنے کے لیے راشن کی دکانوں کو 12 گھنٹے تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کردیں۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاو کے خلاف سندھ حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے صبح 8 سے رات 8 بجے تک شہر میں موثر لاک ڈاون کی ہدایت جاری کردی جس میں راشن کی دکانیں بھی بند رہیں گی ۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ رات 8 سے صبح 12 بجے تک پرچون کی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی جبکہ ہسپتال چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بیکنگ شعبے کو بھی صرف ضروری برانچز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی