ملاکنڈ انتظامیہ کی جانب سے پانچ اپریل تک شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) ملاکنڈ انتظامیہ کی جانب سے پانچ اپریل تک شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔اس سلسلے میں سخاکوٹ اور مضافات کے مساجد اور لیویز تھانہ سخاکوٹ کے موبائل پر لوڈسپیکر کے زریعے اعلانات کئے گئے کہ ملاکنڈ انتظامیہ کی جانب سے ضلع ملاکنڈ میں پانچ اپریل تک شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائدکی گئی ہیں۔اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔دریں اثنا سخاکوٹ بازار میں حکومتی احکامات اور ہدایات کے مطابق دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا۔ بازار میں ہوکا عالم رہا اور رش نہ ہونے کے برابر تھاملاکنڈ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو گھر وں سے بلاضروت نہ نکلنے کی اعلانات کئے گئے۔اور ہجوم سے دور رہنے کی تاکید کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے روک تھام کے سلسلے میں گذشتہ روز حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں کرونا وائرس کے خطرے کے باعث تحصیل درگئی میں دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن رہااور تمام دکانیں بند رہیں۔ صرف میڈیکل سٹور، کریانہ مرچنٹ، سبزی فروش، بیکرز اور تندور کھلے رہے۔عوام کولوڈسپیکروں کے زریعے تنبہ دی گئی کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلے اور رش سے دور رہے اور جو حفاظتی اقدامات ہے اس پر عمل کریں۔