ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مخالفین کو نظر انداز نہ کریں وہ موقع کی تلاش میں ہیں جس دن مل گیا آپ کو مشکل میں لے آئیں گے۔ ان دنوں آپ مکمل طور پر حاضر دماغ رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنی پوزیشن کو بار بار تبدیل نہ کریں اس طرح تو فائدے کے بجائے نقصان ہوگا اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ چلیں وہ آپ کی ہر ضرورت کو ضرور پورا کرنے پر قادر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کسی نہ کسی جانب سے اچھی خبریں مل سکتی ہیں آپ کو اپنے آج روز گار پر پوری طرح توجہ دینی ہو گی اب اس میں توجہ دیں گے تو امید ہے کہ بڑا فائدہ مل جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی انہونی کے انتظار میں ہیں وہ ابھی غلط ہیں ایسا ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ مشتری زائجے سے غائب ہے یہ تو میرا اللہ ہی ہے جو اسباب پیدا کر سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

نماز کی پابندی کریں یا کریم یا سلام کا ورد کریں اور زیادہ سے زیادہ باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ ان دنوں مخالفت کرنے والے پھر اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

تھوڑی سی محنت سے بڑا پھل مل سکتا ہے جو لوگ کافی عرصے سے بے روز گار تھے ان کے لئے اب صورتحال بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ اب جلد اپنی منزل پا لیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ اپنی نظر لازمی اتاریں اور کم بولا کریں اس سے بھی بد نظری میں آ جاتے ہیں جو وجہ رکاوٹ بن جاتا ہے۔ آج کا دن ہر معاملے میں محتاط طلب ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو راشن کی صورت مںی صدقہ دینے کی ضرورت ہے اور زکوة وغیرہ کے معاملات بھی چیک کریں اس میں غلطی اور کوتاہی نہ ہو اور زبان کو قابو میں بھی لازمی رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

روز گار میں تبدیلی والا ستارہ چمک رہا ہے آپ کو اس میں تبدیلی لانے کا موقع مل سکتا ہے اور جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ بھی اب کر سکتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

توبہ کریں بہت زیادہ غلطیاں ہو چکی ہیں اور آپ کو اندازہ نہیں ہے ابھی ستارہ تو بہتر پوزیشن پر ہے۔ مگر پھر بھی رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ اس کی وجہ تو یہ ہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اہم دن رہنے کا امکان ہے آپ کی ایک دلی آرزو بھی پوری ہو گی جو لوگ کافی دنوں سے مالی معاملات کو لے کر پریشان تھے ان کے لئے ایک اچھا سلسلہ ضرور بن سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنی عقل سے کام لیں آپ کی سمت درست نہیں ہے اگر سمجھ میں نہیں آ رہا تو پھر استخارہ کر لیں تو بہتر رہے گا خود کو اکیلا محسوس کر رہے ہیں جیسے سب ساتھ چھوڑ گئے ہوں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -