پٹرول بحران، وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی 

پٹرول بحران، وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیٹرول بحران انکوائری کمیشن رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق  پٹرول بحران سے متعلق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی انکوائری کمیشن کی رپورٹ  پر وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی منظوری دیدی۔ساڑھے تین ماہ کی تاخیرکے بعد کمیشن رپورٹ پر جزوی عملدرآمدکی منظوری دی گئی ہے۔ کمیشن رپورٹ کے برخلاف سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کو کاروائی سے بچالیا گیا، انکوائری کمیشن نے سیکرٹری پٹرولیم سمیت کئی افسران پر ذمہ داری عائدکی تھی، وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور قواعدوضوابط میں ترامیم کی بھی ہدایت کردی ہے۔وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں اوگرا کے قانون پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔

پٹرول بحران

مزید :

صفحہ اول -