پاکستان اوربھارت میں امن خطے کی ترقی کاضامن ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالو جی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت میں امن خطے کی ترقی کاضامن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرایک پیغام میں فواد چوہدری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودو ی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے جانے والے خط پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امن اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے لیکن امن صرف خواہش ہی رہے گا اگر ہندوستان یہ سمجھے کہ کشمیر پر پاکستان ہندوستان کا آئینی حق تسلیم کرے، ایسی چالاکیاں نہ کبھی پہلے کام آئیں نہ ہی اب آسکیں گی،امن سےاس خطے کو معاشی سپرپاور بنا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ برابری پر ہو۔
وفاقی وزیر نے پیغام کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خط بھی شیئر کیا۔
پاکستان اور بھارت میں امن اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے لیکن امن صرف خواہش ہی رہے گا اگر ہندوستان یہ سمجھےکہ کشمیر پر پاکستان ہندوستان کا آئینی حق تسلیم کرے ایسی چالاکیاں نہ کبھی پہلے کام آئیں نہ ہی اب آسکیں گی،امن اس خطےکو معاشی سپرپاور بنا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہےکہ امن برابری پر ہو pic.twitter.com/voCu1Cq53E
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2021