لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظورکرلی

لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظورکرلی
لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظورکرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظورکرلی اور مریم نواز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دور کنی بنچ نے مریم نواز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، مریم نواز کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ نیب نے دو انکوائریزمیں 26 مارچ کو طلب کیاہے،حکومت کے دباﺅ پر نیب گرفتار کرناچاہتا ہے ،نیب مجھے 26 مارچ کو گرفتار کرسکتا ہے ،درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ نیب نے 1500کنال اراضی کی انکوائری شروع کررکھی ہے،انکوائری میں شامل تفتیش ہوناچاہتے ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، لاہورہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرے۔ 
مریم نواز کے وکیل امجد پرویزنے کہاکہ مریم نواز کوچودھری شوگرملزکیس میں گرفتار کیاگیا،مریم نواز 48 دن نیب کی حراست میں رہیں،لاہورہائیکورٹ نے چودھری شوگرملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت پر رہاکیا،اب پھر چودھری شوگرملز کے حوالے سے نوٹس جاری کئے گئے ،اس نوٹس میں بھی جاتی امرا زمین کا ذکر کیاگیا ہے،پانامہ کیس میں بھی جاتی امرا کی زمین سے متعلق انکوائری کی گئی ۔
لاہورہائیکورٹ کا ن لیگی کارکنوں کے شور شرابے پر عدالت برہم ہو گئی ،فاضل جج نے کہاکہ یہ عدالت ہے یہاں جلسہ نہیں ہورہا ،میں اس کی اجازت نہیں دوں گا،مریم نواز کے وکیل نے شور شرابے پر عدالت معافی مانگ لی ۔جسٹس سرفراز نے کہاکہ عدالت کے احترام کو ہر صورت برقراررکھاجائے. لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظورکرلی،عدالت نے مریم نواز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔