میرپور خاص: پولیس افسر کے بنگلے سے 12 من چرس اور بڑی مقدار میں بھنگ برآمد
میرپور خاص (ویب ڈیسک) میرپور خاص میں پولیس افسر کے بنگلے سے 12 من چرس اور 24 کلو گرام بھنگ برآمد کر لی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے میر پور خاص میں پولیس افسر کے بنگلے پر چھاپہ مار کر 12 من چرس اور 24کلو گرام بھنگ برآمد کر لی۔
کارروائی کے دوران بنگلے سے ریپیٹر، پستول، ایس ایم جی اور 7 ایم ایم رائفل اور گولیاں بھی ملیں، گھر پر چھاپہ پڑتے ہی پولیس افسر فرار ہو گیا اور بعدازاں پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس چھاپہ کنور سنگھ انسکپٹر میرپور خاص سندھ پولیس 500 کلو گرام چرس بر آمد ہوئی ہے ۔۔۔
— MNA (@Engr_Naveed111) March 24, 2021
پولیس میں بھی فوج کی طرح کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔۔۔ معطل ہوگیا ہے ۔۔ pic.twitter.com/FKdidrzbaH
تازہ اطلاعات کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پر ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار مہر نے ایس ایچ او کے گھر سے ایک ارب 71 کروڑ سے زائد منشیات برآمدگی کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس کے سربراہ ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار ہونگے.