پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی اہم شرط پر عملدرآمد کا فیصلہ، پراپرٹی ڈیلر ز کیلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی اہم شرط پر عملدرآمد کا فیصلہ، پراپرٹی ڈیلر ز ...
پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی اہم شرط پر عملدرآمد کا فیصلہ، پراپرٹی ڈیلر ز کیلئے بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی اہم شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلرز  اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو سوالنامہ  بھجوادیا۔

حکومت کی جانب سے پراپرٹی ڈیلرز کو  جو سوالنامہ بھجوایا گیا ہے اس میں 68 سوالات ہیں جن کے مفصل جوابات دینے ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف کی شرط کے مطابق ڈیلرز کو پراپرٹی خریدنے والے گاہک کی تفصیلات  اور تصویر  دینا ہو گی۔ کیش پر پراپرٹی خریدنے والوں کے بارے میں بھی تفصیلات مہیا کرنا پڑیں گے۔ اگر جائیداد وراثت میں ملی ہے تو بھی بتانا ہوگا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -رئیل سٹیٹ -