پاکستان کا 75 واں جشن آزادی اس سال ویمبلے ارینا لندن میں منایا جاۓ گا
لندن ( نمائندہ خصوصی ) یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ایک بڑا قدم , 2022 میں پاکستان کا جشن آزادی ایک منفرد انداز اور جوش ولولا کے ساتھ لندن کے سب سے بڑے ہال ویمبلے ارینا میں منایا جاۓ گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان حکومت نے اس سال پاکستان کی 75th ویں سالگرہ کو پورا سال مختلف تقریبات کے ذریعے منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سال پاکستان کی پلاٹینیم جوبلی پوری دنیا میں جوش اور جذبہ کے ساتھ منائی جاۓ گی ۔ اوورسیز کمیونٹی نے بھی اس سال پاکستان کا جشن آزادی ایک تاریخی اور منفرد منانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
یوکے پاکستان بزنس کونسل نے یہ اعلان کیا ہے کہ 75 سال کی تاریخ میں یہ پہلا بڑا پروگرام ہو گا جس میں 10 ہزار کے قریب لوگ شرکت کریں گے اور یہ پروگرام لندن کے سب سے بڑے ہال ویمبلے ارینا لندن میں اتوار 14 اگست 2022 کو ہو گا ۔ کونسل کے سیکریٹری جنرل اے حق نے بتایا کہ اس پرگرام میں پاکستان بھر سے مختلف معروف شخصیات شرکت کریں گی اور نامور گلوکار اپنے فن کا جادوجگایئں گے ۔
یوکے پاکستان بزنس کونسل کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے اوورسیز میں نہ صرف ایک تاریخ رقم ہو گی بلکہ اوورسیز کمیونٹی کو ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں مل کر پاکستان کا جشن آزادی بھرپور جوش اور جذبہ کے ساتھ منانے کا موقع ملے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل نوید احمد نے کہا کہ ایسا پروگرام لندن یا برطانیہ میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جو پوری دنیا میں یہ پیغام دے گا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور صدا رہے گا، پاکستانی قوم کو چاہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بستے ہوں، ایک عظیم قوم کے طور پر اپنے اپنے شعبہ جات میں سامنے آئی ہے ۔
ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ منسٹر پاکستان ہائی کمیشن لندن شفیق شہزاد نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان سے محبت اور عقیدت میں وہ کسی سے کم نہیں اور جب پاکستان کو انکی ضروت پیش آئی پوری دنیا کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔
چئیرمین فرینڈذ آف کونضرویٹیو آف پاکستان قمر رضا سید نے کہا کہ یوکے پاکستان بزنس کونسل کا یہ تاریخی قدم اور تقریب اپنی اہمیت آپ ہے ، ویسے تو ہر سال ہم اپنے اپنے ممالک میں جہاں پر بھی پاکستانی مقیم ہیں پاکستان کا جشن آزادی مناتے ہیں اس سال اس تقریب میں 10 ہزار کے قریب لوگ شرکت کریں گے جو ہمارے لیے کسی فخر سے کم نہیں ۔
تقریب سے سابق چئیرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل سلیمان رضا نے خطاب کیا اور کہ جس طرح یوکے پاکستان بزنس کونسل برطانیہ اعر پاکستان کے تعلقات کو مظبوط بنانے میں اہم کرادار ادا کر رہی ہے ایک انتہائی مثبت قدم ہے ۔ سلیمان رضا نے کہا نہ صرف ہمیں بلکہ پورے برطانیہ کو اس پروگرام کا انتظار ہے جس میں ہم سب مل کر 75 سال کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کا جشن آزادی منائیں گے ۔ تقریب سے بیرسٹر راشد اسلم ، سابق مئیر کونسلر محمد صادق ، ممبر بورڈ یوکے پی بی سی ناصر یونس ، سینئر نائب صدر ماریا سارویا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اوورسیز کمیونٹی نے شرکت کی ۔