فیس بک کی دوستی، چوتھی شادی کرنے ایک اور غیرملکی خاتون پاکستان پہنچ گئی 

فیس بک کی دوستی، چوتھی شادی کرنے ایک اور غیرملکی خاتون پاکستان پہنچ گئی 
فیس بک کی دوستی، چوتھی شادی کرنے ایک اور غیرملکی خاتون پاکستان پہنچ گئی 

  

سرگودھا (ویب ڈیسک)فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی اور چوتھی شادی کے لیے جاپانی خاتون پاکستان کے علاقے سرگودھا پہنچ گئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  50 سالہ حیاسا سائکا فیس بک پر رضوان نامی نوجوان کی محبت میں گرفتارہوئی، تین سالہ سوشل میڈیا کی دوستی کے بعد 32 سالہ رضوان کی چاہت میں پاکستان کھنچی چلی آئی ،سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کیا اور نکاح کرلیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اور وہ ایک بچی کی ماں بھی ہے، تاہم دولہا کے اہل خانہ نے بیٹے کی خوشی کی خاطر جاپانی بہو کو قبول کر لیا ہے، جب کہ خاتون کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کرلیا ہے۔

 شادی کی تقریب میں عزیز واقارب اور دولہا کے دوستوں نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -ڈیلی بائیٹس -