عمرکوٹ پولیس کے اہلکاروں کے تحریری امتحانات شروع
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )عمرکوٹ پولیس کے 85 پولیس اہلکاروں کے تحریری امتحانات شروع ہوگئے ہیں اور اس عمل کو شفاف بنانے کے لئے ایس ایس پی عمرکوٹ مختار احمد خاصخیلی کی جانب سے ڈی ایس پی کنری غلام مصطفی کاچیلو، پی ڈی ایس پی یار محمد، لیگل سیل انچارج انسپکٹر صالح رام، RI پولیس لائین اور لائین آفسر پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے.
85 پولیس اہلکاروں کی تین سال سروس مکمل ہونے پر A1 کے تحریری امتحانات لیےجار ہے ہیں , بعد ازاںA1 کوالیفائڈ پولیس اہلکاروں سے B1 کا تحریری اور ڈرل امتحان لیا جائے گا. ایس ایس پی مختار احمد خاصخیلی عمرکوٹ نے کہا ہے کہ سینیارٹی لیول پر تمام پولیس اہلکاروں کو آگے بڑھنےکے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔