سعودی عرب کا ایران کے بعد شام میں بھی سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا ایران کے بعد شام میں بھی سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ
سعودی عرب کا ایران کے بعد شام میں بھی سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے بعد سعودی عرب اور شام کے درمیان بھی کشیدگی کم ہوناشروع ہوگئی ہے ، دونوں ممالک عیدالفطر کے بعد سفارتخانے دوبارہ کھولیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے کہا کہ سعودی عرب اور شام کے درمیان ایک دہائی سے منقطع تعلقات بحال ہو رہے ہیں،سعودی عرب اورشام ایک دوسرے کے ممالک میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ سعودی عرب میں شامی سینئر انٹیلی جنس اہلکار سے گفتگو میں ہوا۔

خیال رہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے بیشتر عرب ریاستوں کے شام سے تعلقات منقطع ہیں۔