انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 
انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ، تشدد اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں اسدعمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت سے روجوع کیا اور درخواست دی کہ انہیں خدشہ ہے کہ پولیس انہیں جلاﺅ گھیراﺅ، تشدد اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں گرفتار کر لے گی، وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں تاہم ان کی ضمانت منظورکی جائے ۔ عدالت نے اسد عمر کی 28 مارچ تک عبوری ضمانت منظو ر کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیاہے اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔عدالت نے اسد عمر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

قومی -