عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی معیاد ختم، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا 

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی معیاد ختم، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ...
عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی معیاد ختم، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان نے اسلام آباد کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر ایک مرتبہ پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے ،رجسٹرار نے عمران خان کی درخواست پراعتراض عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیاہے کہ ان دو مقدمات میں پہلے ہی ضمانت لی جا چکی ہے ، عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہم آج ہی اعتراض دور کردیتےہیں۔ عمران خان نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ، ان کے خلاف تھانہ رمنا اور کھنا میں مقدمات درج ہیں ۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے ان کو آج تک کی حفاظتی ضمانت دی تھی ۔