لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ، کب سے کب تک کھولنے کی اجازت ہو گی ؟ جانیے

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ، کب سے کب تک کھولنے ...
لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ، کب سے کب تک کھولنے کی اجازت ہو گی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائی کورٹ نے ماہ رمضان کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہدکریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی۔ایک درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ریسٹورنٹس کا مسئلہ ہے، 11 بجے بندکیا جائے تو سحری کے وقت کیسے اوپن کیا جائے۔عدالت نے ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دے دی۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کی روک تھام کے لیے لاہور کے تمام ریسٹورٹنس رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے بعد ازاں عدالت نے 1 گھنٹےکا اضافہ کرتے ہوئے رات 11 بجے تک ریسٹورنٹس بند کرنے کے احکامات دیئے تھے۔