ریلوے ٹریک پر بیٹھے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 2 نوجوان ٹرین کے نیچے آ گئے

ریلوے ٹریک پر بیٹھے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 2 نوجوان ٹرین کے نیچے آ گئے
ریلوے ٹریک پر بیٹھے موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 2 نوجوان ٹرین کے نیچے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ویب ڈیسک) لودھراں میں ریلوے ٹریک پر بیٹھے 2دوست ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

نجی ٹی وی "جیونیوز" کے مطابق واقعہ لودھراں کے علاقے پٹھان والا میں پیش آیا جہاں2 نوجوان ٹرین تلے آکر جاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت دونوں دوست ریلوے ٹریک پر بیٹھے موبائل فون استعمال کررہے تھے جس دوران ٹرین آگئی اور دونوں دوست  ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔