لاہور کے اے جی آفس میں آگ لگ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے اے جی (اکاونٹنٹ جنرل) آفس میں آگ لگ گئی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے اے جی آفس میں آگ بیسمنٹ میں لگی، فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے کیلئے متاثرہ مقام پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2017 میں اے جی آفس میں آگ لگی تھی جس کے سبب اہم کاغذات پر مشتمل قیمتی ریکارڈ اور دیگر سامان خاک کا ڈھیر بن گیا تھا۔ چوتھی منزل پر لگنے والی آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی۔