سعودی عرب میں سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلا ن کردیا گیا

سعودی عرب میں سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلا ن کردیا گیا
سعودی عرب میں سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلا ن کردیا گیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان پر رمضان المبارک میں سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے. 

سعودی جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جا رہی ہے. 

محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور وہ رمضان کا مہینہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ گزار سکیں گے اور عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے درمیان رہ کر منا سکیں گے.

مزید :

عرب دنیا -