عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر دوبارہ آپریشن کا خدشہ، متفرق درخواستیں دائر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر ممکنہ آپریشن کے خدشے پر متفرق درخواستیں دائر کر دی گئیں جنہیں سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق جسٹس سلیم شیخ عمران خان کی متفرق درخواستوں پر آج ہی سماعت کریں گے، عمران خان کی جانب سے درخواستیں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کیں۔