زمان پارک ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ کے مقدمات میں کتنے کارکنان کی ضمانت منظور ہوئی؟ جانیے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمان پارک میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں 90 کارکنان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف کے 90 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کرنے پر پولیس نے 98 کارکنوں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا تھا۔