تحریک انصاف کے کئی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے، کیا کیا الزامات ہیں ؟ تفصیلات جانیے
لاہور ( یونس باٹھ سے )تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ،فرخ حبیب،عامر ڈوگر،سابق صوبائی وزیر مراد راس اور پی ٹی آئی رہنما وارث عزیز، علی اختر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا چک نمبر243 میں50 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔غلام بی بی بھروانہ نے50 ایکڑ سرکاری اراضی کی سرکاری فیس خزانے میں جمع نہیں کروائی۔پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی کار سٹینڈ بنارکھاہے۔سابق ایم پی اے وارث عزیز نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کے دوران دوہزارترتالیس تک اسٹیٹ مینجمنٹ کرنا تھی۔
وارث عزیز نے اس منصوبے2500کنال اراضی زرعی کو رہائشی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلا کیا۔سابق صوبائی وزیر مراد راس پر انصاف اکیڈمی بنانے کے لیے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے ۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر مراد راس کو طلب کرلیا ہے جب کہ دیگر رہنماؤں کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔