متحدہ عرب امارات میں سمارٹ واچ نے شہری کی جان بچا لی

متحدہ عرب امارات میں سمارٹ واچ نے شہری کی جان بچا لی
متحدہ عرب امارات میں سمارٹ واچ نے شہری کی جان بچا لی
سورس: PixaHive.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ویب ڈیسک)  متحدہ عرب امارات (یو اے ای )  میں  مقیم ندھال محمد الرحمہ ہارٹ اٹیک آنے  کے بالکل قریب تھے  لیکن لاعلم تھے تاہم اسمارٹ واچ   کے نوٹیفکیشن نے   ان کی زندگی بچالی۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ندھال محمد الرحمہ کا کہنا تھا کہ وہ  دوستوں کے ساتھ تھے جب اچانک  ان کی سمارٹ واچ نے بجنا شروع کردیا لیکن انہوں نے  سمارٹ واچ پر کوئی توجہ نہیں دی اور اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف رہے تاہم  سمارٹ واچ کا بار بار بجنا انہیں کوفت میں مبتلا کررہا تھا۔ 

ندھال محمد الرحمہ کے مطابق بار بار بجنے پر انہوں نے اپنی سمارٹ واچ کے نوٹیفکیشن کو Silent  کردیا لیکن کچھ دن بعد سمارٹ واچ نے دوبارہ سے الارم دینا شروع کیا جس سے  تنگ آکر انہوں نے اپنی اسمارٹ واچ  چیک کی تو  انہیں اپنی صحت سے متعلق معلوم ہوا۔

جیو نیوز کے مطابق  الارم بجنے کے وقت ندھال محمد الرحمہ کسی بھی قسم کی جسمانی تکلیف میں مبتلا نہیں تھے لیکن میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد  ان کے ڈاکٹر  بھی حیران رہ گئے کیونکہ وہ ہارٹ اٹیک کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔ندھال محمد الرحمہ کو ڈاکٹر ز نے بتایا کہ آپ کو ہارٹ اٹیک آسکتا ہے کیونکہ  آپ کی  70 سے 80 فیصد شریانیں مکمل طور پر بند ہو چکی تھیں جس کے بعد ندھل کی سرجری ہوئی اور بند شریانوں کو کھول دیا گیا۔

ندھال محمد الرحمہ نے مزید  بتایا کہ سرجری کے بعد سے ان کے پاس 3   سمارٹ واچ ہیں جو انہیں تحفے میں ملی ہیں اور اب وہ  مسلسل سمارٹ واچ کو ہی پہنے رکھتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -