عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے 

عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے 
عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں پہنچ گئے ہیں ، جہاں اسلام آباد میں درج 5 مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ عمران خان کی درخواست پر سماعت کر ے گا جن میں جسٹس انوار حسین اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں ۔

آج صبح عمران خان نے اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ۔  رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیاہے کہ ان دو مقدمات میں پہلے ہی ضمانت لی جا چکی ہے ، عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہم آج ہی اعتراض دور کردیتے ہیں۔عمران خان کے وکلاء کی جانب سے اعتراضات کو دور کر کے درخواست دوبارہ جمع کروائی گئی جس کے بعد رجسٹرا نے درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیا۔