"یااللہ یہ میراپہلا رمضان ہے میری مدد فرما", راکھی ساونت

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کے بعد پہلے رمضان کیلئے اللہ سے مدد کی دعا مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل راکھی ساونت نے رمضان المبارک میں روزے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "عمرہ کیلئے دستاویزات تیار کروا رہی ہوں تاکہ رمضان میں سعادت حاصل ہوسکے"۔جس کے بعد رمضان المبارک کے آغاز پر ہی راکھی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ "یااللہ یہ میراپہلا رمضان ہے میری مدد فرما، میں نہیں جانتی روزے کیسے رکھے جاتے ہیں، میں اکیلی رہوں گی، تو میری مدد فرما"۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گزشتہ سال اپنے دوست عادل دورانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرتے کی تصدیق اپنے انسٹاگرام پر شادی اور اسلام قبول کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کی تھی۔ شادی کے کچھ روز بعد ہی راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان پر دھوکہ دہی کا کیس کردیا جس سلسلہ میں عادل خان جیل میں قید ہیں جبکہ ایک ہفتے پہلے راکھی ساونت نے انسٹا سٹوری کے ذریعے خواہش کا اظہار کیا کہ "وہ چاہتی ہیں کہ انکے شوہر عادل کو رہائی مل جائے"۔