افغانستان سے ٹی 20 سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا، عبدالرزاق

افغانستان سے ٹی 20 سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا، عبدالرزاق
 افغانستان سے ٹی 20 سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا، عبدالرزاق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے افغانستان سے ٹی 20 سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ افغان ٹیم بہت مضبوط ہے اور بہت اچھا کھیل پیش کرتی ہے سابق کرکٹر نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کانٹے دار ثابت ہوگی بورڈ کی جانب سے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ درست ہے جبکہ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کے لئے عمدہ پرفارمنس کا بہترین موقع ہے۔