سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو"پلے بوائے" کہنے کی وجہ بتا دی

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو"پلے بوائے" کہنے کی وجہ ...
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی شاہد میتلاکی سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو پر مبنی کالم کا دوسرا حصہ سامنے آگیا ہے ۔ ویب سائٹ 'پاکستان24، پر شائع ہونے والے کالم میں صحافی نے بہت سے سوالات کیے جس پر سابق آرمی چیف نے جوابات دئیے ۔ 

شاہد میتلا نے سوال کیا 'آپ نے عمران خان کو پلے بوائے کیوں کہا تھا ؟ میں نے سوال کیا۔،

جنرل(ر) باجوہ نے بتایا  عمران خان سے جب دوسری ملاقات ہوئی تو میں بڑے غصے میں تھاکیونکہ وہ مسلسل میرے بارے میں جھوٹ بول رہے تھے۔ میں نے عمران خان کو کہاآپ اپنی زبان پر کنٹرول کریں اوراپنے جھوٹوں کو لگام دیں ورنہ میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے آپ جھوٹ بولنا بند کریں۔عمران خان نے کہا آپ کیا کریں گے؟ میں نے کہا کیا آپ پلے بوائے نہیں رہے؟ آپ کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، اگر زبان بند نہ کی تو گلہ نہ کیجئے گا ۔ اس طرح یہ ملاقات بھی تلخی پر ختم ہوگئی۔

مزید :

قومی -