سوسائٹی آف سرجنز پاکستان کو دیجیٹل کیا جائے گا:پروفیسر وارث فاروقہ
لاہور( جنرل رپورٹر )ملک کے ممتاز سرجن اور سوسائٹی اف سرجنز پاکستان لاہور چیپٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ نے کہا ہے کہ یہ واحد سوسائٹی ہے جس کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والے پاکستانی یا کسی بھی ملک کا شہری پاکستان کے سرجنز کے حوالے سے اپنے ملک میں بیٹھ کر معلومات حاصل کر سکے گا سرجری کی دیگر سپیشلٹیز کو بھی سوسائٹی آف سرجنز کی چھتری کے نیچے لانے کے لیے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے وہ صدر منتخب ہونے کے بعد روزنامہ پاکستان کو اپنا پہلا انٹرویو دے رہے تھے پروفیسر وارث فاروقہ نے کہا کہ سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور چیپٹر ملک کے سرجنز کی نمائندہ تنظیم ہے تو سرجنز کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے گی سوسائٹی آف سرجنز پاکستان کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے سرجن دنیا کے کسی بھی ملک کے سرجنز کے مقابلے میں کسی صورت بھی تجربہ اور تربیت میں کمتر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سوسائٹی کا ریکارڈ ڈیجیٹل نہیں تھا امن حلف اٹھاتے ہی اس کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے اور بہت جلد یہ کام مکمل ہو جائے گا پاکستان میں کون سا سرجن کہاں کام کرتا ہے اور اس کی کیا سپیشلٹی ہے اس سب کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا ڈیٹا سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کوشش کر رہی ہے کہ سرجنز کے مقالہ جات اور علم کو پوری دنیا کے جرنلز میں شائع کروایا جائے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے سروسز ہسپتال اور سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایک دنیا کی جدید سکل لیب قائم کر دی ہے جہاں پورے ملک کے ڈاکٹرز استفادہ حاصل کریںگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ڈاکٹرز اور خصوصاً سرجنز میں دنیا میں سامنے آنے والی ریسرچ سے مستفید کرنے کے لیے ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے۔
سوسائٹ کی کوشش کرے گی کہ چھوٹے ہسپتالوں کو کہ ڈاکٹرز کو تربیت دینے کے لیے ان لائن ورکشاپ کا انعقاد بھی کرے اسی ورکشاپ سے دنیا بھر کے پروفیسرز کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ہمارے ڈاکٹر جدید علوم سے مستفید ہو سکے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی بہت جلد پاکستان میں ایک سرجنز میلہ منعقد کرے گی جس میں امریکہ برطانیہ جرمنی اسٹریلیا سمیت ترقی یافتہ ممالک کے سرجن شریک ہوں گے اور اپنے علم اور تجربے سے پاکستانی ڈاکٹروں کو مستفید کریں گے جس کا مقصد پاکستانی ڈاکٹرز کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ڈاکٹروں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی سہولت فراہم کرنا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرجن تو سرجن ہے وہ کارڈک سرجن ہو وہ جرنل سرجن ہو وہ ای این ٹی کا سرجن ہو وہ پلاسٹک سرجن ہو وہ ارتھوپیڈک سرجن ہو اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سوسائٹی اف سرجنز پاکستان کی چھتری کے نیچے تمام سب سپیشلٹیز کو لایا جائے اور مریضوں کو ہر سپیشلٹی میں بہترین ڈاکٹرز فراہم کیے جائیں جس کے لیے سوسائٹی نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے وارث فاروقہ نے کہا کہ ہم ہر قسم کی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی خدمت فراہم کریں گے جس کا فائدہ ہمارے مریضوں کو ہوگا اور ڈاکٹرز کی سکل بڑھے گی
