نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا قائد اعظم کی تصویر کے عنوان سے مقابلہ
لاہور(فلم رپورٹر) ارشد فرید خان، چیئرمین، متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہدایت پر ETPB کے ایجوکیشن ونگ (PMEIF) نے مختلف سطحوں پر مختلف انٹر اسکول/کالج مقابلوں میں شرکت شروع کردی۔ اس سلسلے میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے قائداعظم کی تصویر کے عنوان سے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی روزنامہ پاکستان کے مدیر اعلیٰ مجیب الرحمن شامی تھے۔مجیب الرحمن شامی نے طلباءکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیںمیں اس مقابلہ میں حصّہ لینے والے تمام طلباءکو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہمیشہ محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیںتاکہ کامیابی ان کا مقدر بنے۔ مقابلوں میںنواز شریف ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سیکرٹری ایجوکیشن ونگ، ای ٹی پی بی سید فراز عباس نے بھی طلباءکو مبارکباد دی اور ان کی پرنسپل اور اساتذہ
