مانگا منڈی میں حاجی یوسف سویٹس اینڈ بیکر شاپ کا افتتاح
مانگا منڈی ملک ممتاز حسین + نامہ نگار) مانگا منڈی شہر میں حاجی یوسف اینڈ بیکرز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ حاجی محمد یوسف( مرحوم ) عرف کالی دودھ والے نے مانگا منڈی شہر میں خالص دودھ اور دہی فروخت کرنے کا اعتماد بنا رکھا ہے ۔ حاجی محمد یوسف (مرحوم) تقریباً 75 سال کی عمر میں چند ماہ قبل رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ ان کے بیٹوں نے سویٹ اور بیکر شاپس کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں شہریوں اور تاجر برادری کے نمائندوں علماءکرام و سیاسی سماجی کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔حاجی محمد یوسف مرحوم کے بیٹوں عباس، آصف اور بھائیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاللہ ہم اپنے باپ کے منشور کے مطابق اور ان کے مشن کو جاری رکھتے ہو کام کریں گے دو نمبر ملاوٹ شدہ اشیاء بنانے اور فروخت کرنے پر اللہ تعالیٰ کی لعنت بھیجتے ہیں انشاللہ صاف میعاری میٹھائی تیار کریں گے ۔
