یونین باز یمیں ملوث ہسپتال ملازمین کیخلاف کارروائیاں،درجنون معطل

  یونین باز یمیں ملوث ہسپتال ملازمین کیخلاف کارروائیاں،درجنون معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور (جاوید اقبال )محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں تعینات سٹور کیپرز ڈسپنسرز اور فارمیسی ٹیکنیشنز کے خلاف کریک ڈاو_¿ن شروع کر دیا ہے محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ خفیہ رپورٹس پر ایکشن شروع کیا گیا ہے جن ملازمین کے بارے میں خفیہ والوں نے منفی رپورٹس دی ہیں ان کے کردار کے حوالے سے انہیں ہسپتالوں سے فارغ کر دیا جائے گا ، مختلف ہسپتالوں کے چھوٹے ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے 200ملازمین کے ناموں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں جنہیں ہسپتال بدر بھی کیا جائے گا انہیں معطل بھی کیا جائے گا اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی ابتدائی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے گریڈ نو سے 17 تک کے 22 سٹور کیپرز ڈسپنسرز اور فارمیسی ٹیکنیشنز جونیئر کلرک سینئر کلرکس کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے محکمہ صحت کے ابتدائی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سر گنگا رام ہسپتال کے فارماسسٹ رضوان حیدر کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا نوٹ جاری کیا گیا ہے اسی طرح سروسز ہسپتال کے جونیئر فارمیسی ٹیکنیشن محمد تنویر حیدر کو بھی معطل کر دیا ہے نشتر ہسپتال ملتان کے سینئر کلرک محمد فیصل کو بھی معطل کر دیا ہے۔ میو ہسپتال کے جونیئر فارمیسی ٹیکنیشن محمد آصف کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے ڈسپنسر خالد رفیق کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ میو ہسپتال کے ڈسپنسر بابر علی ،ہولی فیملی ہاسپٹل راولپنڈی کے سینئر کلرک خالد محمود ،میاں منشی ہسپتال لاہور کے ڈریسر محمد سرور ، جناح ہسپتال لاہور کے سٹور کیپر محمد زبیر چوہدری، میاں منشی ہسپتال لاہور کے سپرنٹنڈنٹ ملک وسیم ، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے فارمیسی ٹیکنیشن سیدانصر حسین شاہ، جناح ہسپتال لاہور کے سینیئر فارمیسی ٹیکنیشن جاوید سرور، نشتر ہسپتال ملتان کے نائب قاصد راو_¿ محمد اکبر ، سروسز ہسپتال لاہور کے سینئر ڈسپنسر محمد منشا ، تصدق حسین کو بھی معطل کر دیا گیا ہے محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کے سیکرٹری علی جان خان کی طرف سے ایکشن لیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری صحت کو خفیہ تلات ملی تھی کہ یہ ملازمین یونین بازی اور ہیرا پھیر میں بھی ملوث ہیں۔