علاقائی رابطوں کو بڑھانے سے تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا:احسن اقبال

علاقائی رابطوں کو بڑھانے سے تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا:احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات (پی ڈی اینڈ ایس آئی)پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علاقائی رابطوں کو بڑھانے سے تجارتی روابط میں اضافہ ہوگا اور علاقائی انضمام میں سہولت ملے گی،حکومت پاکستان فائیو ای فریم ورک کو سی پیک کے تحت مستقبل کی پیش رفت سے ہم آہنگ کر ے گی،فائیو ای فریم ورک پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے، اس میں برآمدات پر مبنی ترقی شامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز)کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے "ون پلس فور" حکمت عملی پیش کی۔ زراعت، صنعت، آئی ٹی، کان کنی اور افرادی قوت کی برآمد میں پاکستان کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دینا تاکہ برآمدات پر مبنی ترقی حاصل کی جاسکے اور تجارتی خسارے پر قابو پایا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ون پلس فور ماڈل کے تحت پاکستان میں ہر ایس ای زیڈ کو چین کے ایک صوبے ایک انڈسٹری گروپ کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی تاکہ تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لئے چین سے ایس ای زیڈ ز ون ایس ای زیڈ میں خصوصی کلسٹر ز تیار کیے جاسکیں۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -