کوالا لمپور،ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب،پرچم کشائی
کوالا لمپور (فاروق ڈوگر)ملائیشیاکے دارالحکومت کوالا لمپور میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان ہائی کمیشن کی بلڈنگ میں تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ملائیشیامیں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ، ڈپٹی ہائی کمشنر عادل،فرسٹ سیکرٹری امیر حسن بٹ،کمیونٹی اینڈ ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب اور ملٹری اتاشی کوموڈور ناصر کے ساتھ ساتھ ہائی کمیشن کے سٹاف اور آفیسرز پی آئی اے کنٹری منیجر میاں عرفان اور ملائیشیا میں مقیم پاکستانی صحافیوں، ملائیشیا پاک بزنس کونسل کے چیئرمین داتو نذیر،عثمان اور سلیم اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔پرچم کشائی کی گئی۔پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک کلمے کی بنیاد پر بنا ہے،اور ڈھیروں قربانیوں کے بعد ہم نے یہ وطن حاصل کیا ہے،اس کی خدمت ہمارا فرض ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔اوور سیز پاکستانی اپنے وطن سے بہت محبت کرتے ہیں اور دنیا بھر میں جہاں بھی ہوں، قومی دن کو پورے جوش وخروش سے مناتے ہیں۔
کوالا لمپور
