پشاور، زیر حراست ملزم کی حوالات میں مبینہ خودکشی، لاش ورثاء کے حوالے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورکے تھانہ شاہ پور میں زیر حراست ملزم نے حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کو گزشتہ روزدوپہر کے وقت حوالات میں بند کیا گیا تھا جہاں ملزم نے حوالات کے واش روم میں تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی اور گھر کی خواتین پر تشدد کرتا تھا۔اے ایس پی تیمور خان کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا، ملزم کی لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی ہے، پولیس کے مطابق والدہ کی شکایت پرملزم کو حراست میں لیا گیا تھا۔
مبینہ خودکشی
