علاقائی پسماندگی‘ محرومیوں کا ازالہ ٹارگٹ‘ کاظم پیرزادہ 

      علاقائی پسماندگی‘ محرومیوں کا ازالہ ٹارگٹ‘ کاظم پیرزادہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپورٹامیوالی(نمائندہ پاکستان) ملک بھر کی طرح خیرپورٹامیوالی (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

میں بھی یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا اس حوالے سے میونسپل کمیٹی خیرپورٹامیوالی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا مہما ن خصوصی صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ نے شرکت کی اس موقع پر پولیس کے جوانوں نے سلامی پیش کی میاں کاظم علی پیرزادہ نے پرچم کشائی بھی کی بعد ازاں 23 مارچ کے حوالے سے پروگرام میں ٹاپ سٹار پبلک ہائی سکول کے  بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوں پیش کرکے سماء باندھ دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ نے کہاکہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے مسلمانوں نے لازوال قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کیا مزید کہاکہ حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح میں شامل ہے انہوں کہاکہ شہرمیں صفائی سیوریج کی سہولیات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے ایڈمنسٹریٹر / اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شہر کا وزٹ کیاکریں لوگوں کی شکایت کا ازالہ ہونا چاہیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز   کی ہدایت کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر میں بہتر سہولیات ہونی چاہیے آئندہ وزٹ پر اندرون شہر کی گلیوں کا میں خود وزٹ کروں گا اور صفائی سیوریج انتظامات کا جائزہ لوں گا تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی جبکہ صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ نے سرکاری واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرنے کیساتھ اللہ والا چوک اور ریسٹ ہاؤس میں سرسبز پنجاب مہم کے تحت پودے لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خیرپورٹامیوالی سید گل عباس، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلطان حیدر، ڈی ایس پی سرفراز تارڑ، ایس ایچ او غلام رسول، ریسکیو انچارج فیاض احمد خاں، حافظ حامد نواز، حاجی محمد ظفر، نعیم خان عباسی، قاسم شاہد عباسی، رانا منیب الرحمن، محمد رمضان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔