منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن تین کلو سے زائد چرس برآمد
ملتان(وقائع نگار)سی پی او ملتان صادق علی کی ہدایت ملتان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری (بقیہ نمبر8صفحہ7پر)
ہے۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حبیب عرف حبیبی گجر کو گرفتار کر کے 03 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ملزم کو تھانہ بدھلہ سنت کی حدود سے چرس لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم منشیات کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے منشیات فروش ملزم کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس کی جارہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ بدھلہ سنت عبدالرحمن حنیف نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو پکڑ کر کے چرس برآمد کی
