پنجاب: آفٹر نون سکولوں کیلئے فنڈز ریلیز  

    پنجاب: آفٹر نون سکولوں کیلئے فنڈز ریلیز  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کے آفٹرنون سکولوں کیلئے 56کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کردئے گئے (بقیہ نمبر10صفحہ7پر)

تفصیل کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع کو آفٹرنون کے56کروڑ 43لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے جاری مراسلے کے مطابق اٹک کے سکولوں کے لئے دو کروڑ، بہاولنگر کیلئے دو کروڑ، بہاولپور دو کروڑ 50لاکھ، چنیوٹ سات کروڑ، ڈی جی خان تین کروڑ50لاکھ گوجرانوالہ دو کروڑ70لاکھ،جھنگ دوکروڑ، لاہور81لاکھ، لیہ چار کروڑ، لودھراں 51لاکھ،میانوالی دوکروڑ10ملتان 68لاکھ، اوکاڑا ایک کروڑ45لاکھ، راجن پور30لاکھ، راوپنڈی دوکروڑ42لاکھ سرگودھا ایک کروڑ73لاکھ وہاڑی دوکروڑ64لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔