چوک اعظم‘ دکان میں سلنڈر دھماکہ تین افراد جھلس کر زخمی‘ ریسکیو آپریشن 

  چوک اعظم‘ دکان میں سلنڈر دھماکہ تین افراد جھلس کر زخمی‘ ریسکیو آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چوک اعظم (نمائندہ خصوصی)گرڈ اسٹیشن چوک اعظم کے قریب  گل گیس ایجنسی اینڈ آٹو سپیئر پارٹس کی  دکان میں سلنڈر پھٹنے ا سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں تحقیقات سے پتہ چلا کہ  دکان میں ایک سلنڈر کی گیس لیکج تھی جس کی واشل تبدیل کر رہے تھے تو اس دوران (بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

سلنڈرفل کرنے کے لیے موٹر آن کی تو دوکان میں موجود پہلے سے گیس جمع ہونے کی وجہ سے فورا سلنڈر کو اگ لگ گئی جس نے وہاں پر موجود تین لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کو دکان میں موجود ڈی سی پی فائر ایکسٹنگشر کی مدد سے فورا بجھا دیا گیا تھا تین لوگ زخمی تھے جو کہ بالترتیب 40 فیصد 45 فیصد اور 60 فیصد تک جل گئے تھے مریضوں کو قریبی ہسپتال ٹی ایچ کیو چوک اعظم  شفٹ کر دیا گیا 1122 ریسکیو نے موقع پر جا کر ممکنہ خطرات کو دور کیا عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے گیس ریفلنگ پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ہے