رمضان المبارک کے فضائل سے متعلق خصوصی کتب !

  رمضان المبارک کے فضائل سے متعلق خصوصی کتب !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رمضان المبارک فضائل ، فوائد ، ثمرات ،

 احکام و مسائل اور کرنے والے کام 

مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم 

قیمت : 190روپے

صفحات : 88

ناشر : دارالسلام لوئر مال ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ ، لاہور رابطہ : 042-37324034

 رمضان المبارک فضائل ، فوائد و ثمرات ، احکام و مسائل اور کرنے والے کام سے واضح ہے کہ اپنے موضوع پر یہ نہایت ہی مفید، جامع اور رہنما کتاب ہے ۔ کتاب کے مصنف معروف عالمِ دین، مفسرِ قرآن فضیلة الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم ہیں ۔حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم کی یہ کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے ۔کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ہم رمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں؟رمضان المبارک کے خصوصی اعمال وظائف ،صحیح احادیث کی روشنی میں روزوں کی فضیلت و فرضیت ، روزے کے فوائد و ثمرات ، روزے کے احکام و مسائل ،روزے کی تعریف ، روزے کے ضروری احکام ، کن کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، قضائے روزہ، اعتکاف ، تروایح ، صدقة الفطر کے مسائل جیسے اہم موضوعات کتاب میں بیان کئے گئے ہیں ۔ روزوں سے متعلق تقریباََ تمام صحیح احادیث اس کتاب میں جمع کردی گئی ہیں ۔ اس مختصر کتاب کے مطالعے سے ہر مسلمان رمضان المبارک کا شایانِ شان استقبال کر سکتا ہے ۔ اس کتاب میں جہاں روزے کے احکام و مسائل کو واضح کیا گیا ہے وہاں قیام اللیل ( تراویح ) ’ لیلة القدر‘، اعتکاف اور صدقة الفطر کے حوالے سے بھی کافی مواد پیش کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب دیکھنے میں اگر چہ مختصر ہے لیکن ا س میں تمام اہم مسائل بیان کردیے گئے ہیں۔

....٭....٭....

 خواتین اور رمضان المبارک 

تیس دروس اور مخصوص مسائل پر مستند فتویٰ 

مصنف : ابو انس حسین بن علی 

صفحات : 96

قیمت : 190روپے

احکام و مسائل میں خواتین مردوں کے تابع ہیں، اس لئے کتاب و سنت میں عمومی طور پر مردوں کو مخاطب کیا گیا ہے ۔ لیکن کئی مسائل عورتوں کے ساتھ خاص ہیں ۔ خصوصاََ رمضان المبارک کے حوالے سے خواتین کو کئی ایسے مسائل درپیش ہوتے ہیں جو عام طور پر بیان نہیں کئے جاتے ۔ خصوصاََ جو خواتین مسجد نہیں جاتیں وہ زندگی بھر ان مسائل سے ناآشنا رہتی ہیں ۔ اس ضرورت کے پیش ِنظر یہ کتاب دارالسلام نے شائع کی ہے ۔ اس کتاب میں مختصراََ ان تمام مسائل کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کا تعلق خواتین اور رمضان المبارک سے ہے ۔ تمام مسائل قرآنِ مجید اور مستند احادیث سے بیان کئے گئے ہیں ۔ انداز بیان بہت دلچسپ، عام فہم اور عام کتابوں سے منفرد ہے ۔ کتاب روزوں کے ایام کی مناسبت سے تیس دروس پر مشتمل ہے ۔ سب سے پہلے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا استقبال کیسے کیا جائے ؟ ماہِ رمضان سے استفادے کا پروگرام کیسے ترتیب دیا جائے ؟ مسلمان خواتین کے لئے جنت کا آسان راستہ، خواتین اور زیورات کی زکوٰة ، زیورات کی زکوٰة نکالنے کا کیا طریقہ ہے ؟ خاتونِ خانہ کے لئے نماز تراویح ، حیض و نفاس ، حاملہ اور دودھ پلانے والے خاتون ، بوڑھی عورت جس میں روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو ، مانع حیض گولیوں کے استعمال کے کیا احکام ہیں ، بچی پر روزہ کب واجب ہوتا ہے ؟ جنتی خواتین کون ہیں ۔۔۔؟ بعض ایسی گھریلو برائیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن سے ایمان اور روزے کی حفاظت کے لئے اجتناب ضروری ہے ۔ خواتین اور صدقہ ، اخراجات میں اعتدال اور افراط و تفریط سے اجتناب کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ رمضان المبارک میں قرآنِ مجید کی تلاوت ، خواتین کے مسائل کے حوالے سے چند اہم فتوے خواتین کے ذوق مطالعہ کی نذر کئے گئے ہیں ۔ خواتین کی مجالس ، فرماں بردار خواتین کی دعائیں ، بچوں کی تربیت اور خاتونِ خانہ ، دعا کا مرتبہ و مقام اور آداب ، چند قرآنی دعائیں ، رسول ﷺ کی مسنون دعائیں ، مسلم خاتون اور عید ، رمضان کے بعد عمل قبول ہونے کی علامات ، رمضان کے روزے اور قیام کی فضیلت ، کیا عورت عورتوں کو نماز تراویح کی امامت کروا سکتی ہے ۔۔۔؟ حیض و نفاس والی عورت کا قرآنِ مجید، کتب حدیث پڑھنااور دعائیں کرنا ، نمازِ تراویح میں قرآنِ مجید سے دیکھ کر قرا_¿ت کرنا ، مستورات کااعتکاف جیسے اہم مسائل بیان کئے گئے ہیں ۔ 

....٭....٭....

فضائل قرآن 

مصنف : عبداللہ بن جار اللہ بن ابراہیم 

قیمت : 145روپے

صفحات : 90

رمضان المبارک میں قرآنِ مجید نازل کر کے اللہ نے قرآنِ مجید کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رمضان کے ساتھ جوڑ دیا ہے، تو آئیں ہم بھی رمضان المبارک میں قرآنِ مجید کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں ۔رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآنِ مجید پڑھیں اور اسے سمجھیں۔ زیر تبصرہ کتاب فضائلِ قرآن ان شاءاللہ قرآنِ مجید کے ساتھ ہمارے تعلق کو مضبوط کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو گی ۔ قرآنِ مجید کے مقام ، احترام اور فضائل و برکات کو سمجھنے کے لئے اس کتاب کا مطالعہ بے حد مفید ثابت ہوگا ۔ یہ مختصر اور جامع کتاب دارالسلام نے شائع کی ہے ۔ اس کے مو_¿لف فضیلة الشیخ عبداللہ بن جاراللہ بن ابراہیم ہیں ۔ کتاب کی جامعیت کا اندازہ اس میں دیے گئے عنوانات سے لگایا جا سکتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں: قرآن کے نام اور اوصاف، قرآن کی سورتوں، آیات ، حروف اور کلمات کی تعداد، قرآنی سورتوں کی اقسام ، ناپاک آدمی کا قرآن کو چھونا، تلاوتِ قرآن ، خوش الہانی سے قرآن پڑھنے کا حکم ، مستحب قرا_¿ت کی مقدار ، قر آن کا حامل اسلامی جھنڈا اٹھانے والا ہے، قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کا قرآن سے تعلق، قرآن کے حفاظ کے والدین کی قیامت کے روز تاج پوشی ، مساجد میں قرآن پڑھنے پڑھانے والے اجتماع کی فضیلت ، قرآن پڑھنے والے کے لیے آداب ، قرآنِ کریم شریعت کی بنیاد ہے ، قرآن کریم میں ہر چیز کا بیان ہے ، قرآ ن ایک معجزہ ہے ، قرآ ن کے معجزہ ہونے کے مختلف پہلو ، زندگی کے وہ شعبے جن کے متعلق احکام قرآن میں موجود ہیں ، قرآن سے مستنبط علوم اور معانی ، قرآن کی تفسیر اور اس کی فضیلت ، تفسیر قرآن کا حسین ترین طریقہ ، قرآن کی دوسری کتابوں پر فضیلت ، قرآ ن کے خزانے، قرآن سے فائدہ اٹھانے والے کون ۔۔۔؟ قرآن کو چھوڑنے کا گناہ ، حاملِ قرآن کے شایانِ شان کام، قرآ ن کی ہدایت سب سے زیادہ درست ہے ، صاحب ِقرآ ن کو کیا کچھ کرنا چاہیے ۔۔۔؟ زیر تبصرہ کتاب فضائل ِقرآن ایک جامع کتاب ہے ۔

....٭....٭....

تجلیات ِنبوت (نیاایڈیشن ) 

مصنف:مولانا صفی الرحمن مبارک پوری رحمہ اللہ 

قیمت : بڑا سائز 1750روپے، چھوٹا سائز 1350روپے 

صفحات : بڑا سائز 296چھوٹا سائز 432

پیشِ نظر کتاب تجلیاتِ نبوت دارالسلام کی خوبصورت ترین کتابوںمیں سے ایک ہے ۔ اس کتاب کے تعارف میں اتنا ہی لکھ دینا کافی ہے کہ اس کے مصنف ممتاز محقق ، عالمِ اسلام کے معروف عالمِ دین اور سیرت نگار مولانا صفی الرحمن مبارک پوری ہیں جو کہ الرحیق المختوم جیسی کتاب کے بھی مصنف ہیں ۔لہٰذا اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کے لئے از حد ضروری ہے ۔ سیرتِ طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان جو قلم اٹھانے کی سکت رکھتا ہو، اس موضوع پر حسبِ استطاعت لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے ۔اسی طرح ہر ناشر سیرتِ رسولﷺ پر کتب شائع کرنا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے اور اسے خوب سے خوب تر شائع کرنے کا اہتمام کرتا ہے ۔دارالسلام اب تک عربی اور انگریزی زبان میں سیرتِ رسولﷺ پر مختلف عالمی زبانوں میں 90 سے زائد کتب شائع کر چکا ہے؛ تاہم نوجوان نسل کو تفاصیل میں لے جائے بغیر سیرتِ طیبہ سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت محسوس کرتے ہوئے عصرِ حاضر کے عظیم سیرت نگار مولانا صفی الرحمن مبارک پوری رحمہ اللہ سے درخواست کی گئی کہ نوجوانوں اور بطورِ خاص میٹرک تک کے طلبہ کے لیے ایک مختصر مگر جامع کتاب سیرتِ رسول پر لکھیں جو عام فہم اور صحیح واقعات پر مبنی ہو اور اس کا انداز اتنا دلکش ہو کہ نوجوانوں کے دلوں میں رسول اللہﷺ کی محبت اور سیرت نقش ہو جائے ۔ یہ کتاب شائع ہوئی تو سعودی عرب کے متعدد تعلیمی اداروں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ بہت سے افراد اور اداروں نے اسے مفت تقسیم کیا، کچھ سکولوں نے اسے اپنے نصاب میں شامل کر لیا۔زیر نظر کتاب تجلیاتِ نبوت اسی کا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نے کمال ہنرمندی سے تجلیاتِ نبوت میں سیرت کے تمام تر وقائع کو ایک ایسی نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے کہ اس کے مطالعے سے دل و دماغ پر ایک پاکیزہ نقش قائم ہوجاتا ہے ۔ دارالسلام جسے دینی اور دعوتی لٹریچر کو عالمی سطح پر جدید اسلوبِ طباعت کے ساتھ پیش کرنے کا شرف حاصل ہے ، اس نے تجلیاتِ نبوت کے اس نئے ایڈیشن کو نہایت معیاری طباعت کے ساتھ پیش کیا ہے ۔کتاب میں چہار رنگوں پر مشتمل تین شجرے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ پہلا شجرہ بنوعدنان سے شروع ہوتا ہے ، دوسرا شجرہ بنو قحطان کے بارے میں ہے جبکہ تیسرا شجرہ امام الانبیاءعلھیم السلام کے بارے میں ہے ۔ ان شجرات نے کتاب کو چار چاند لگا دیے ہیں ۔ 

....٭....٭....

حصن المسلم 

نام مولف : سعید بن علی القحطانی 

صفحات : 152

قیمت : پاکٹ سائز 190روپے درمیانہ سائز 300 روپے ، بڑا سائز 600روپے 

 رسولِ مقبول ﷺ نے دعا کو مومن کا ہتھیار قرار دیا ہے۔ انسان جسمانی اور روحانی طور پر کمزور ہے۔ مصائب، مشکلات اسے نڈھال اور پریشان کر دیتے اور گناہ اسے روحانی طور پر کمزور کر دیتے ہیں۔ تب انسان بے بس ، مجبور اور لاچار ہو جاتا ہے۔ ایسی حالت میں رسالت مآب ﷺ نے ہر مشکل کا حل بتا دیا ہے کہ تم ہر حال میں اللہ کی رحمت کے محتاج ہو ۔ اس قادرِ مطلق کے سوا تمہیں کوئی کچھ نہیں دے سکتا۔ پس اسی کے حضور محتاج اور فقیر بن کر التجا کرو اور دعائیں مانگو ۔ جب بھی تم اس کی چوکھٹ پر جھکو گے تو اپنی دعاﺅں کے لیے راستے اور دروازے ہمیشہ کھلے پاﺅ گے ۔ رسولِ مقبول ﷺ خود بھی ہمیشہ اور ہر موقع پر اللہ کے حضور دعاﺅں کا دامن پھیلاتے تھے ۔ دعاﺅں کی اسی ضرورت و اہمیت کے پیش ِنظر سعودی عرب کے جید عالمِ دین فضیلة الشیخ سعید بن علی القحطانی نے دعاﺅں کا یہ مسنون اور جامع مجموعہ مرتب کیا ہے جو کہ حصن المسلم یعنی مسلمان کا قلعہ کے نام سے معروف ہے ۔ ہماری معلومات کے مطابق دنیا بھر میں اس سے زیادہ مستند اور مقبول ترین دعاﺅں کی کتاب اور کوئی نہیں ۔ یہ کتاب دنیا کی مختلف زبانوں میں سینکڑوں اداروں کی طرف سے بلا مبالغہ کئی سو ملین کی تعداد میں چھپ کر تقسیم کی جا چکی ہے ۔ دارالسلام انٹرنیشنل نے چند سال قبل اس کتاب کو اردو ترجمے کے ساتھ شایانِ شان طور پر شائع کیا جو کہ بہت ہی پسند کی گئی۔ دارالسلام کے محققین نے اس اہم اور مقبول ترین کتاب کو مزید مفید اور کارآمد بنانے کے لئے اس کی ترتیب میں تبدیلیاں کیں اور چند ضروری اضافے کئے جس سے اس کتاب کی اہمیت و افادیت دو چند ہوگئی ہے ۔

....٭....٭....

 رمضان المبارک کے احکام و مسائل پر

 دو پاکٹ سائز کتابیں

 رمضان المبارک کے احکام و مسائل اور رمضان المبارک میں کرنے والے کام ،یہ دو پاکٹ سائز کتابیں ہیں جنہیں بندہ آسانی کے ساتھ جیب میں رکھ سکتا ہے اور جب چاہے رمضان المبارک کے مسائل و احکام کے بارے میں ضروری معلومات اور رہنمائی لے سکتا ہے ۔چونکہ رمضان المبارک شروع ہو چکا ہے اس لیے ان کتابوں کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے ۔ان کتب کی تا_¿لیف اور ترتیب مفسرِ قرآن حافظ صلاح الدین یوسف مرحوم کے قلم سے ہے ۔ان کتب میں شامل ہر بات قرآنِ مجید اور صحیح احادیث سے ماخوذ ہے ۔یہ کتابیں اختصار کے باوجود جامعیت کی حامل ہیں۔ ہر حدیث کا عربی متن اور اس کا مکمل حوالہ درج ہے۔جہاں تک کتاب ‘ رمضان المبارک احکام و مسائل کا تعلق ہے اس کتاب میں روزے کی اہمیت،روزے کی تعریف، روزے کامقصد، روزے کے ضروری احکام ، سحری کی فضیلت ، قبولیت ِدعا کاوقت،افطاری کے وقت کی دعائیں، روزہ کھلوانے کاثواب ،روزے دار کے لیے کن چیزوں سے اجتناب ضروری ہے ، کن کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، روزے دار کے لیے کون کون سے کام جائز ہیں ، قضا کے مسائل ، نمازِ تراویح کے مسائل اور صدقة الفطر کے ضروری مسائل بیان کیے گئے ہیں ۔

رمضان المبارک کے خصوصی اعمال و وظائف کیا کیا ہیں ؟ اس باب میں ان تمام اعمال و وظائف کا ذکرکردیا گیا ہے جو نبی رحمت ﷺ رمضان کے مقدس مہینے میں فرمایا کرتے تھے ۔ قیام اللیل ، روزے کھلوانا ، کثرت سے تلاوتِ قرآنِ پاک ، تلاوت ِقرآن میں خوف و بکا کی مطلوبیت ، اعتکاف اور اس کے ضروری مسائل ، لیلة القدر کی فضیلت کا حصول ، آخری عشرے میں نبی ﷺ کے معمولات ، رمضان المبارک میں عمرہ کرنا ، نمازِ اشراق کی فضیلت ، کثرت ِ دعا ، حق تلفیوں کا ازالہ اور گناہوں سے اجتناب ، ماہِ رمضان میں اپنے دلوں کو باہمی بغض و عناد سے پاک کرنا ، قطع رحمی کے نقصانات ۔۔جیسے اہم موضوعات کو زیرِ بحث لایا گیا ہے ۔ دارالسلام کی شائع کردہ یہ تمام کتابیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلِ ایمان کے لیے ایک قیمتی ہدیہ اور تحفہ ہیں ۔

٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -