مظفر گڑھ؛ پیپلزپارٹی کے علمدار عباس قریشی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے
مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوبارہ گنتی سے پہلے پیپلزپارٹی کے علمدار عباس قریشی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر عملدار عباس قریشی کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آزاد امیدوار اقبال خان پتافی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیاتھا،آر او کا کہنا ہے کہ عملدار عباس قریشی کے استعفے کے بعد پی پی 269میں دوبارہ الیکشن کا شیڈول جاری ہو گا ۔