پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی میں کمی، اعلیٰ حکام کل کابل جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی میں کمی کیلئے سیکرٹری تجارت خرم آغا کی سربراہی میں اعلیٰ حکام کل کابل جائیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری تجارت 2 روزہ دورہ افغانستان کے دوران تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
