کراچی: واٹر پارک میں آگ لگ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں واقع واٹر پارک کے ایڈمن بلاک میں آگ لگ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گلشن معمار کے علاقے میں واٹر پارک کا ایڈمن بلاک دوسری منزل پر قائم تھا جہاں پر آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس پر عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کیا اور صورت حال پر قابو پاتے ہوئے آگ بجھا دی۔
بتایا گیا ہےکہ آتشزدگی کے سبب ایڈمن آفس مکمل طور پر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
