سرگودھا : پتنگ بازی کا خونیں کھیل کمسن اکلوتے بچے کی جان لے گیا

سرگودھا : پتنگ بازی کا خونیں کھیل کمسن اکلوتے بچے کی جان لے گیا
سرگودھا : پتنگ بازی کا خونیں کھیل کمسن اکلوتے بچے کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں پتنگ بازی نہ رک سکی، خونیں کھیل ایک اور معصوم بچے کی جان لے گیا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق جھال چکیاں کے علاقے تقی پارک میں ماں باپ کا اکلوتا کمسن بچہ پتنگ لوٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچہ لوہے کا پائپ اٹھا کر کٹی ہوئی پتنگ لوٹ رہا تھا کہ پائپ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا،پائپ ٹکراتے ہی بچے کو زوردار کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،کمسن بچے کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
واضح رہے گزشتہ روز فیصل آباد میں ڈور پھرنے سے 22 سالہ آصف جاں بحق ہوگیا تھا ، آصف کی عید سے4روز بعد شادی تھی۔