چھتےکو چھیڑنے پر شہدکی مکھیوں کا حملہ، بزرگ جاں بحق
سجاول (ڈیلی پاکستان آن لائن)گاؤں جمعوں سومرو میں چھتےکو چھیڑنے پر شہد کی مکھیاں گھروں میں گھس گئیں۔
پولیس کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے میں 70 سال کے بزرگ جاں بحق ہوگئے۔مکھیوں کے حملے میں خواتین و بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر دڑو منتقل کردیا گیا۔
