سازشیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،وزرا کو محتاط رہناچا ہیے:قائم علی شاہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حساس صورتحال کے دوران پارٹی کے وزراء، رہنماو¿ں اورکارکنوں کو محتاط رہناچاہئے، چند عناصر پر امن ماحول کو خراب اور موجودہ حکومت کے مثبت اقداما ت کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے وزراء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منفی عناصر کے مکروہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ماضی میں سیاسی جماعتوں کے مابین نفرتیں موجود تھیںلیکن اب مفاہمت کا جذبہ موجود ہے ،تمام سیاسی جماعتیں تعاون اور باہمی سیاسی مشاورت کے جذبے کے ساتھ کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی صوبہ سندھ کی سالمیت کے حوالے سے قرار داد پاس کرچکی ہے ، سازش کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پی پی کے وزراءنے گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات کی مذمت بھی کی۔