کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ ، مزدور جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ ، مزدور جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ ، مزدور جاں بحق

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سریاب کے علاقے میں فائرنگ سے ہزارہ ٹاﺅن کا رہائشی ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔پولیس کے مطابق امیر مزدوری کے لیے سریاب کے علاقے کلی چاکر جارہاتھاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اُس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امیر شدید زخمی ہوگیاجسے بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے فائرنگ کو ٹارگٹ کلنگ قراردیتے ہوئے بتایاکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -