غلام مصطفی کھر نے مسلم لیگ فنگشنل میں شمولیت کا اعلان کر دیا

غلام مصطفی کھر نے مسلم لیگ فنگشنل میں شمولیت کا اعلان کر دیا
غلام مصطفی کھر نے مسلم لیگ فنگشنل میں شمولیت کا اعلان کر دیا

  



کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب غلام مصطفی کھر نے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ کنگری ہاﺅس میں پیرپگاڑا سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کھر نے بتایاکہ پیر پگاڑا کی قیادت پراپنے اعتماد کاا ظہارکیااور مسلم لیگ فنکشنل کی سیاسی سرگرمیوں پر اتفاق کیا۔پیر پگاڑا کے عشائیے میں نیشنل پیپلزپارٹی کے چیئرمین مرتضی جتوئی اور پیر صدر الدین شاہ راشدی نے بھی شرکت کی۔پیرپگاڑا کا اس موقع کہنا تھا کہ غلام مصطفی کھر اور مرحوم غلام مرتضیٰ جتوئی کی اولاد کو خوش آمدید کہتا ہوں۔پیرصاحب پگاڑا کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کی خاطر سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھے جائیں گے ۔

مزید : کراچی


loading...